لاہور: آندھی سے متاثرہ طیارے دوبارہ پی آئی اے کے بیڑے میں شامل


کراچی: لاہور ایئرپورٹ پر پانچ جون کو آندھی کے باعث پی آئی اے کے دو طیاروں کو نقصان پہنچا تھا جنہیں مرمت کے بعد پرواز کے قابل بنا دیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے دونوں طیاروں کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت کی ہدایت کی تھی، دونوں طیاروں کو مرمت کے بعد دوبارہ فضائی بیڑے میں شامل کرلیا گیا ہے اور اب وہ معمول کی پروازوں پر ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ طیاروں کے نقصان کی تحقیقات جاری ہے اور اگر اس معاملے میں کسی کی غفلت سامنے آئی یا کوئی ذمہ دار پایا گیا تو اس کے خلاف سخت  کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں