پنجاب کابینہ کا اجلاس، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں35اور پنشن میں17فیصداضافےکی منظوری

Mohsin Naqvi

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کااجلاس ہوا۔ 

اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں35اور پنشن میں17فیصداضافےکی منظوری دیدی گئی ۔

پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری، ملازمین نے مسترد کر دیا

تنخواہوں اور پنشن میں اضافےکااطلاق ملازمین کی بنیادی تنخواہ پرہوگا۔

علاوہ ازیں نگران وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے کے سرکاری ملازمین کے مطالبات تسلیم کر لیے ہیں۔

وزیراعظم کی خصوصی دلچسپی سے معاملہ حل کرنےمیں مد د ملی۔

160ارب روپے تنخواہوں میں اضافے کی صورت میں پنجاب کے خزانے سے ادا کیے جائیں گے۔ 40ارب روپے پنشن کیلئے ادا کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں