بابر اعظم کو ملنے والے چیک پر غلط رقم درج ،سری لنکن کرکٹ بورڈ نے معذرت کرلی

galle test pakistan cricket team babar azam

بابر اعظم کو ملنے والے چیک پر غلط رقم درج ،سری لنکن کرکٹ بورڈ نے معذرت کرلی


گال ٹیسٹ کے فاتح پاکستانی کپتان بابر اعظم کو ملنے والے چیک پر غلط رقم درج کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گال ٹیسٹ کی اختتامی تقریب میں مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کو پلیئر آف دی میچ ٹرافی اور 2 ہزار امریکی ڈالرز کا چیک انعام میں ملا۔

پاکستان بھارت کو اوول میں ہرا سکتا ہے توکہیں بھی ہرا سکتا ہے، وقار یونس

کپتان بابر اعظم کو پیش کردہ چیک پر الفاظ میں رقم 2 ہزار امریکی ڈالرز جبکہ نمبرز میں 5 ہزار درج تھی۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس غلطی کی نشاندہی کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے کیے۔

آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

بعدازاں سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پرنٹنگ کی غلطی پر معذرت کرتے ہوئے وضاحت کر دی کہ اصل رقم 5 ہزار امریکی ڈالر ہی ہے۔

یاد رہے کہ گال ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست سے دوچار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں