حکومت کی ایئر پورٹس کو آوٹ سورس کرنے کی تیاری


حکومت نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کو آوٹ سورس کرنے کی تیاری شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت کے خاتمے سے قبل ہی ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کے لئے ٹینڈر جاری کر دیا جائے گا، یہ ٹینڈر بین الاقوامی اخبارات میں جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں اسلام آباد ایئرپورٹ اور دوسرے مرحلے میں لاہور اور کراچی کو آؤٹ سورس کیا جائے گا، جب کہ اسکردو ایئرپورٹ کو بھی آؤٹ سورس کرنے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس کی سیکیورٹی اور ایئر ٹریفک کنٹرولر کے شعبے سول ایوی ایشن کے پاس ہی رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ کی بولی جیتنی والی کمپنی عالمی برانڈز اور ڈیوٹی فری دکانیں کھولنے کا اہتمام کرے گی۔اس کے علاوہ کمپنی ایئرپورٹ کی عمارت کی تزئین وآرائش،مرمت صفائی سمیت تمام امورکی ذمہ دارہوگی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پرسالانہ مسافروں کوہینڈل کرنےکی صلاحیت ایک کروڑ30لاکھ تک بڑھائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں