ملک میں افراط زر کی شرح میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پرکمی ریکارڈ

bazar

ملک میں افراط زر کی شرح میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر 0.07 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کر دہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 20 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں 9 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 12کی قیمتوں میں استحکام رہا ، اس کے برعکس 30 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔

چکن سستا ہوگیا

گزشتہ ہفتے کے دوران پیاز کی قیمت میں 10.29 فیصد، چکن 8.57، کیلا 8.34، آٹا 0.98،1کلو بناسپتی گھی 0.49، اڑھائی کلو گھی 0.39 اور 5 کلو کوکنگ آئل کی قیمت میں 0.30 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 3.40 فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں 2.64 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ۔

اس کے برعکس ٹماٹر کی قیمت میں 36.06فیصد، چینی 4.77، انڈے 4.70، گڑ 3.66 ، لہسن 2.31 اور شرٹنگ کی قیمت میں 2.64 فیصد کا اضافہ ہوا۔

سٹیل کی قیمتوں میں 25 ہزار روپے فی ٹن کمی

17732 روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کے قیمتوں کے حساس اشاریے میں 0.51 فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیا۔

17733 روپے سے لے کر 22888 روپے ، 22889روپے سے لے کر 29517 روپے ، 29518 روپے سے لے کر 44175 روپے اور اس سے زیادہ ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپوں کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریے میں بالترتیب 0.35، 0.20 ،0.03 فیصد کا اضافہ جبکہ آخری گروپ کے لئے 0.28 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

یاد رہے صارفین کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریے کا تعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی و بیشی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں