او آئی سی امت مسلمہ کے احساسات کی ترجمانی اور شیطانی عمل رکوانے میں کردار ادا کرے


وزیراعظم شہبازشریف نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ایک اور واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوآئی سی کے پلیٹ فارم سے تدارک کی مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے۔

اوآئی سی امت مسلمہ کے احساسات کی ترجمانی اور شیطانی عمل رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقدس کتابوں،ہستیوں اور شعائر کی بے حرمتی اظہاررائے کی آزادی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعات کاتسلسل ثبوت ہے کہ یہ اظہار کانہیں بلکہ سیاسی اور شیطانی ایجنڈے کاحصہ ہے،پورے عالم اسلام اور مسیحی دنیا کو مل کراس سازش کو روکنا ہوگا۔


متعلقہ خبریں