اسلام آباد: پاکستان میں کامیاب انسداد پولیو مہم چلانے پر ملنڈا لیٹس کے شریک بانی بل گیٹس نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کو مبارک باد دی ہے۔
بل گیٹس کی جانب سے جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کرکے کامیاب مہم کی کامیابی پرمبارک باد پیش کی گئی۔
ڈائریکٹرجنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ بل گیٹس نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کیا اورملک بھر میں انسداد پولیو مہم کی کامیابی میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔
Bill Gates called COAS. Acknowledged supporting efforts by Pakistan Army for successfully eradicating Polio from Pakistan. COAS appreciated his efforts towards this noble cause and assured him continued full cooperation in best interest of Pakistan.@BillGates #PolioFreePakistan
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) June 7, 2018
ٹویٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی پولیو کے خاتمے کے سلسلے میں بل گیٹس کے کردار اور کاوشوں کو سراہا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سربراہ پاک فوج نے بل گیٹس کو اس بات کا یقین دلایا کہ افواج پاکستان ملکی مفاد میں ہرممکن تعاون جاری رکھیں گی۔