بیرون ملک جیلوں میں 12 ہزار سے زائد پاکستانی قید ہیں، سرکاری دستاویزات

پاکستانی قیدی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: بیرون ملک جیلوں میں 12 ہزار سے زائد پاکستانی قید ی موجود ہیں، یہ بات قومی اسمبلی میں پیش کردہ دستاویزات میں بتائی گئی ہے۔

سعودی عرب، امارات اور بھارت سمیت دیگر ممالک میں9 ہزار991 پاکستانی قید

سرکاری دستاویزات کے تحت اس وقت یو اے ای کی جیلوں میں 3100 اور سعودی عرب کی جیلوں میں 3100 پاکستانی قیدی موجود ہیں۔

اس ضمن میں قومی اسمبلی کو فراہم کردہ دستاویزات کے تحت ابوظہبی کی جیلوں میں 1612 اور دبئی کی جیلوں میں 1488 پاکستانی قیدی ہیں۔

پاکستانی طالبہ نے حادثات سے بچاؤ میں مدد دینے والا منفرد چشمہ تیار کرلیا

دستاویزات کے تحت جدہ کی جیلوں میں 1504 اورریاض کی جیلوں میں 1596 پاکستانی قید ہیں جب کہ قطر کی جیلوں میں 209، ترکی کی جیلوں میں 329 اوریونان کی جیلوں میں 811 پاکستانی قید ہیں۔

اعداد و شمار کے تحت عراق کی جیلوں میں 672 ، منامہ کی جیلوں میں 208، اسپین کی جیلوں میں 115، چین کی جیلوں میں 239 پاکستانی قید ہیں جب کہ جرمنی کی جیلوں میں 119 ،آسٹریلیا کی جیلوں میں 44 اور امریکہ کی جیلوں میں 98 پاکستانی قید ہیں۔

بھارتی جیلیں پاکستانی قیدیوں کیلیے جہنم بن گئیں

قومی اسمبلی کو فراہم کی جانے والی سرکاری دستاویزات کے تحت ملائیشیا کی جیلوں میں 151، کویت کی جیلوں میں 55 ، برطانیہ کی جیلوں میں 275، ڈنماک کی جیلوں میں 32، سری لنکا کی جیلوں میں 94، مالدیپ کی جیلوں میں 21، افغانستان کی جیلوں میں 13، اردن کی جیلوں میں 12 اور نائجیریا کی جیلوں میں 8 پاکستانی قیدی موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں