آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس ، عثمان بزدار پھر نیب میں طلب

پنجاب کے پاس گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ایک بار پھر طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے عثمان بزدار کو 31 جولائی دن 11 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، سابق وزیراعلیٰ نیب تحقیقات میں مسلسل 15 پیشیوں سے غیر حاضر ہیں۔

گزشتہ طلبی پر عثمان بزدار کے وکیل نے نیب کو بتایا تھا کہ عثمان بزدار نیب لاہور میں پیش نہیں ہوسکتے، نیب نے  وکیل سے جواب وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

نیب کا عثمان بزدار کے خلاف عدم تعاون پر کارروائی کا فیصلہ

واضح رہے کہ عثمان بزدار کے خلاف نیب میں اثاثہ جات ، تقرر و تبادلوں ، من پسند ٹھیکوں اور پنجاب سے گندم بیرون ملک بھجوانے کا کیس بھی زیر تفتیش ہے۔


متعلقہ خبریں