راولپنڈی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن ، کالعدم تحریک طالبان اور داعش کے 4 دہشتگرد گرفتار

arrest

محکمہ انسداد دہشتگردی ( سی ٹی ڈی ) نے راولپنڈی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشگردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم داعش اور کالعدم تحریک طالبان سے ہے، دہشتگرد راولپنڈی میں خطرناک حملےکی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ترجمان نے بتایاکہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر ، فیوز اورنقدی  برآمد کی گئی ہے، دہشگردوں کے خلاف  مقدمات درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔

خودکش حملہ آور سمیت 6 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کی شناحت اجمل امین، فیروز، حامد بشیر اور اویس شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں