آئندہ عام انتخابات میں چیئرمین پی ٹی آئی نہیں ہونگے ، عنبر شمسی


سینئر تجزیہ کار عنبر شمسی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر بے شمار کیسز ہیں کچھ سنگین اور کچھ کم سنگین ہیں اور کچھ ایسے ہیں جو ذاتی نوعیت کے ہیں ۔

ہم نیوز کے پروگرام ‘ ویوز میکرز ‘ میں عنبر شمسی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر نکاح کا کیس، توشہ خانہ کا کیس اب سائفرمعاملہ بھی چلے گا ، اس کے علاوہ نو مئی کا کیس ہے۔

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری نہیں ہو گی، مزمل سہروردی

سینئرتجزیہ کار  نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کو دیکھ کر تو یہی لگتا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں چیئرمین پی ٹی آئی نہیں ہونگے، مجھے لگتا ہے کہ انہیں عارضی طور پر حراست میں رکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترازو ایک جانب بھاری ہے،بے شک کیس یا تفتیش مضبوط ہو جب سزا دی جائے یا کیس آگے بڑھے تو اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہے تاکہ کوئی اس پر انگلی نہ اٹھا سکے۔

اعظم خان بند کمرے میں موجود تھے جب سائفر پر بات ہورہی تھی، فیصل واوڈا کا دعویٰ

دوہری شہریت کے سوال پر عنبر شسمی نے کہا ہے کہ یہ بالکل بدنیتی ہے اس کا مقصد کیا ہے، اس میں شفافیت ہونی چاہیے،میں ووٹر کے زوایے سے یہ بات کر رہی ہوں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں