امریکہ پاکستان کی کسی بھی منتخب حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیار


واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان کی کسی بھی منتخب حکومت کے ساتھ کام کرنے کی حامی بھر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی نائب معاون وزیر الزبتھ ہارسٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم پاکستانی عوام کی منتخب کردہ کسی بھی حکومت کے ساتھ کام کے لیے تیار ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ پاکستانی سیاست میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں ہے اور پاکستان کے ساتھ قابل قدر شراکت کی راہ میں پروپیگنڈے، غلط معلومات کو رکاوٹ نہیں بننے دیتے۔

یہ بھی پڑھیں: جسم کو جوان رکھنے میں غیرمعمولی کامیابی

الزبتھ ہارسٹ نے کہا کہ ہم کسی ایک سیاسی امیدوار یا پارٹی پر کسی قسم کی پوزیشن نہیں رکھتے اور ہم اپنی تاریخ کا نیا باب لکھ رہے ہیں جبکہ ہماری توجہ عوام، سرمایہ کاری، معیشت اور خوشحالی پر ہے۔


متعلقہ خبریں