سعود شکیل کی شاندار ڈبل سنچری، پاکستان کو سری لنکا پر 149 رنز کی برتری


پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والا گال ٹیسٹ تیسرے روز بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا۔ پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 69 رنز جبکہ آغا سلمان نے 61 رنز پر اننگز کا آغاز کیا۔

تیسرا دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستانی ٹیم نے مجموعی طور پر 461 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ،پاکستان کو 149 رنز کی برتری حاصل ہے، سعود شکیل نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندارڈبل سینچری سکور کی اور ناٹ آئوٹ رہے ۔

نعمان علی نے 25 رنز بنائے اور مینڈس کا شکار بنے، اس وقت پاکستان کا مجموعی سکور 330 رنز تھا، ان کے بعد شاہین آفریدی 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس طرح پاکستان کی آٹھویں وکٹ 346 کے سکور پر گری۔

پاکستان نے 102 اوورز میں 414 رنز بنا لئے ہیں اور اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہیں،قومی کھلاڑی نے 208 رنز کی مجموعی اننگز کھیلی ہے۔

سعود شکیل سری لنکامیں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے، اس طرح وہ ابتدائی گیارہ ٹیسٹ اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس سے قبل عبداللہ شفیق نے 11 اننگز میں 720 رنز بنا رکھے تھے جبکہ ابتدائی گیارہ اننگز میں جاوید میانداد نے 654 رنز بنا رکھے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کے 312 رنز کے جواب میں پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے تھے۔

کھیل کے دوسرے روز سری لنکن ٹیم 312 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی سری لنکا کے 312 رنز کے جواب میں آغاز میں ہی پاکستان کا ٹاپ آرڈر فلاپ ہوگیا اور 101رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، جس کے بعد سلمان آغا اور سعود شکیل کی جانب سے اننگز آگے بڑھائی گئی۔

پاکستان کی جانب سے بیٹر امام الحق اور عبد اللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا تاہم یہ جوڑی کریز پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی،امام الحق دوسرے اوور میں صرف ایک رن پر ہی پویلین لوٹ گئے اس کے بعد عبد اللہ شفیق 19 رنز پر پربتھ جے سوریا کی گیند پردھننجیا ڈی سلوا کو کیچ دے بیٹھے۔

شان مسعود 30 گیندوں پر 39 رنز بناکر رمیش مینڈس کا شکار ہوئے جس کے بعد آئے کپتان بابر اعظم بھی ٹیم کے اسکور کو زیادہ آگے نہ بڑھاسکے اور پربتھ جے سوریا کی گیند پر صرف 13 رنز پر سدیرا سمارا وکرما کو کیچ دے دیا، وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے 15 گیندوں پر 17 رنز کی اننگز کھیلی۔

بارش کی وجہ سے دوسرے روز کا کھیل جلد ختم کردیا گیا۔ کھیل ختم ہوا تو سعود شکیل 69 اور آغا سلمان 86  رنز بناکر آئوٹ ہوئے، ،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہوگا۔


متعلقہ خبریں