گلگت بلتستان، 12 رکنی نئی کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا


گلگت بلتستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان نے اپنی کابینہ کا اعلان کردیا ہے۔

کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 12 رکنی کابینہ 4 سینئر وزیر اور 8 وزراء پر مشتمل ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر وزیر امجد زیدی وزیر تعمیرات عامہ، سینئر وزیر انجینئراسماعیل وزیرخزانہ، سینئر وزیر غلام محمد وزیرسیاحت،سینئر وزیر عبدالحمید کو وزیر بلدیات بنایا گیاہے۔

پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب

غلام شہزاد آغا کو وزیرتعلیم، فتح اللہ وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، شمس لون وزیر داخلہ، مشتاق حسین وزیر واٹر اینڈ پاور، دلشاد بانو وزیر ویمن ڈویلپمنٹ،سہیل عباس وزیر صحت، رحمت خالق وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اورمحمد انور وزیر زراعت کا منصب دیا گیا ہے۔

نئی کابینہ سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی گورنر ہاؤس میں ان کے عہدوں کا حلف لیں گے۔


متعلقہ خبریں