عدالت کا ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو 5 ہزار روپے جرمانہ کرنے کا عندیہ


لاہور ہا ئیکورٹ نے موٹر سائیکل پر دوران سفر ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو 5 ہزار روپے جرمانہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔

عدالت نے ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ ہیلمٹ کے حوالے سے رولز بنائیں، عدالت اس پر حکم جاری کر دے گی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ آپ 5 ہزار روپے جرمانہ کریں، خلاف ورزی کرنے والے شہری ٹھیک ہو جائیں گے۔

ہیلمٹ استعمال کریں، لاہور پولیس نے پیغام دینے کیلئے کرکٹ ویڈیو شیئر کردی

لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ پہلے 10 دن ہیلمٹ کی پابندی کی تشہیر کریں اور شہریوں کو آگاہی دیں۔

عدالت نے اس موقع پر سی بی ڈی کے انڈر پاس میں بارش کا پانی کھڑا ہونے پر اظہار ناراضی بھی کیا، عدالت نے سی ای او عمران امین اور سیکرٹری ہاؤسنگ سے جواب طلب کرلیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ چیف انجینئر ایل ڈی اے کو مستعفی ہو جانا چاہیے تھا، انڈر پاس پہلی بارش بھی برداشت نہیں کر سکا،عدالت نے کلمہ چوک سی بی ڈی انڈر پاس میں پانی کھڑا ہونے سے اردگرد کے گھروں کے متاثر ہونے پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔


متعلقہ خبریں