سرگودھا، حکومتی ملازم کے گھر سے لاکھوں روپے کی سرکاری ادویات برآمد

سرگودھا، حکومتی ملازم کے گھر سے لاکھوں روپے کی سرکاری ادویات برآمد

سرگودھا: صوبائی محکمہ صحت کے ملازم کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات برآمد کی گئی ہیں۔

صحت سہولت کارڈ کے استعمال میں مبینہ گھپلے، نجی اسپتالوں کے آڈٹ کا فیصلہ

صوبائی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق چک 58 شمالی میں محکمہ صحت کے ملازم کے گھر سے سرکاری ادویات برآمد ہوئی ہیں۔

ملزم ٹی ایچ کیو اسپتال شاہپور کا ملازم ہے جس نے اپنے گھر پر کلینک بھی بنا رکھا تھا۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ملزم کے گھر سے برآمد ہونے والی لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات قبضے میں لے لی گئی ہیں۔

جعلی ادویات سول کورٹس کے ذریعے ختم نہیں ہو سکتیں تو آرمی ایکٹ لاگو کرنا چاہیے، وزیر اعظم

اس حوالے سے علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفصیلی تحقیق تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں