اسلام آباد: موبائل فون چھیننے پر مزاحمت کے دوران زخمی شہری دم توڑ گیا


موبائل چھیننے کی واردات کے دوران گولی لگنے سے زخمی شخص چل بسا۔

تفصیلات کے مطابق متوفی عدنان نصیر کا تعلق بنیادی طور پر لوئر دیر سے تھا۔

عدنان نصیر کو دو ہفتے قبل اسلام آباد میں موبائل چھیننے والے نے گولی مار دی تھی۔

آج وہ شفا ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔انہوں نے  اپنے پیچھے بیوی اور تین بیٹیاں چھوڑیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں