پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے امیدوار کی حمایت کا اعلان


گلگت: پیپلز پارٹی گلگت بلتستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فارورڈ بلاک کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی وزارت اعلیٰ کے لیے حاجی گلبر کو ووٹ دیں گے۔ پیپلز پارٹی کی حمایت کے بعد حاجی گلبر کو 20 اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے انتخاب میں حصہ لینے کے لیے 4 اراکین اسمبلی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر خان، ہم خیال گروپ کے جاوید منوا، تحریک انصاف کے راجہ اعظم نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، کرنل (ر) عبید اللہ بیگ بھی کاغذات جمع کروانے والے امیدواروں کی فہرست میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ژوب کینٹ میں جاری کلیئرنس آپریشن مکمل، آئی ایس پی آر

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے چناؤ کے لیے 13 جولائی کو انتخاب ہو گا، سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی جعلی ڈگری میں نااہلی کے بعد قائد ایوان کی سیٹ خالی ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں