کسی کو پاکستان کیلئے خطرہ بننے کی اجازت نہیں دیں گے، طالبان


کابل: افغان طالبان نے کہا ہے کہ کسی کو بھی پاکستان کے لیے خطرہ بننے کی اجازت نہیں دیں گے۔

طالبان ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان کی سر زمین سے پاکستان کے لیے خطرہ بننے کی کسی کو اجازت نہ دینے کے پابند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت، ڈاکٹر یا انجینئر بتا کر 15 خواتین سے شادیاں کرنے والا دھوکے باز گرفتار

انہوں نے کہا کہ وزیرستان کے مہاجرین جو تنازعات کی وجہ سے افغانستان میں داخل ہوئے ہیں انہیں منتقل کیا جائے گا۔ ان افراد کی منتقلی پاکستان کو افغانستان سے خطرات کے تحفظ کی یقین دہانی کے طور پر کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں