عالمگیر ترین کی موت خودکشی کا کیس ہے ، پنجاب پولیس کی تصدیق


عالمگیر ترین نے خودکشی کی ہے یہ ایک خودکشی کا کیس ہے ، پنجاب پولیس نے تصدیق کر دی ۔

ہم نیوز انویسٹی گیشن ٹیم کے ہیڈ زاہد گشکوری نےکہا کہ پنجاب پولیس نےکنفرم کیا کہ اب تک اس کیس سے متعلق تمام معلومات کے مطابق عالمگیر ترین کی موت میں کوئی دوسرا عنصر نہیں ملا ہے یہ ایک واضح طور پر خودکشی کا کیس ہے ۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ عالمگیر ترین نے واقعی خودکشی کی ہے ۔

خیال رہے کہ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کر لی تھی، خاندانی ذرائع کے مطابق انہوں نے خود کو پسٹل سے گولی مار کر خودکشی کی ۔


متعلقہ خبریں