پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کی بہترین کارکردگی، بلومبرگ بھی تعریف پر مجبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستانی اسٹاک مارکیٹ نے ایک ہفتے کے کاروباری سیشن کے دوران بہترین کارکردگی دکھا کر دنیا بھر کی  اسٹاک مارکیٹوں میں نمایاں مقام حاصل کرلیا۔

امریکی جریدے بلوم برگ نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو دنیا میں سب سے بہترین اسٹاک مارکیٹ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کے دوران 2 ہزار 755 پوائنٹس یعنی  9 اعشاریہ 75 فیصد اضافہ ہوا۔ جو کسی بھی دوسری مارکیٹ سے بہتر ہے۔

مارکیٹ کے مجموعی سرمائے میں 324 ارب روپے اضافہ ہوا جو اب 6 ہزار 815 ارب روپے ہے ۔

غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ میں 47 لاکھ ڈالر کے شیئرز خریدے، ہر روز اوسطاً 34 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت ہر روز 4 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ کاروبار، ایک ارب 24 کروڑ شیئرز کے سودے

بلوم برگ کے مطابق سات کاروباری سیشن میں پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں11 فیصد اضافہ ہوا۔ سات سیشن میں اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 4142 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا۔

بلوم برگ کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے کاروباری سیشن کے دوران پاکستانی اسٹاک مارکیٹ ورلڈ بیسٹ پرفارمنس مارکیٹ بن چکی ہے۔


متعلقہ خبریں