شانگلہ: لینڈ سلائیڈنگ، 8 بچے جاں بحق، مزید کی تلاش جاری

شانگلہ: لینڈ سلائیڈنگ، 8 بچے جاں بحق، مزید کی تلاش جاری

شانگلہ: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں کرکٹ گراؤنڈ پر لینڈ سلائیڈ سے 8 بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے ہیں جن کی نعشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ مزید کی تلاش جاری ہے۔

شانگلہ کے پہاڑوں میں آتشزدگی،4افراد جاں بحق

ڈپٹی کمشنر شانگلہ حسن عابد نے کچھ دیر قبل کہا تھا کہ مرتونگ کے علاقے کز کلے میں ایک کرکٹ گراؤنڈ پر بچے کھیل رہے تھے کہ لینڈ سلائیڈ ہوگئی اور بچے اس کے نیچے دب گئے جن کو ریسکیو کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق تین ایمبولینسز، 28 اہلکار اور ایک ایکسویٹرسرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں جب کہ علاقہ مکین بھی ساتھ میں شامل ہیں۔

وزیر اعظم کا شانگلہ میں میڈیکل کالج اور گرڈ اسٹیشن بنانے کا اعلان

ڈپٹی کمشنر شانگلہ حسن عابد کے مطابق ریسکیو 1122 کی ٹیمیں امدادی سرگرمی میں مصروف ہیں جبکہ رورل ہیلتھ سینٹر مرتونگ سمیت تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پران میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقامی افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ ملبے تلے دبے بچوں کی ممکنہ تعداد 8 سے 10 ہے جب کہ مزید آپریشن جاری ہے۔

شانگلہ: لینڈ سلائیڈنگ سے 2 بچے جاں بحق، 4 زخمی، دو کی تلاش جاری

واضح رہے کہ اس سے قبل 12 جنوری 2022 کو خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں ایک گھر لینڈ سلائیڈ کی زد میں آگیا تھا جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق ہوئے تھے جبکہ خاندان کے 9 افراد دب گئے تھے۔


متعلقہ خبریں