یہ عوام کے خون پسینے کی کمائی پر عیاشیاں کرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

کراچی: حافظ نعیم الرحمٰن نے ایم کیو ایم پر دھاندلی کا الزام لگادیا

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) ہو یا پاکستان مسلم لیگ ن، یہ خاندان ہیں، انکی شہزادیاں اور شہزادے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے جاپان دورے پر ہمشیرہ آصفہ بھٹو کو ساتھ لے کر جانے پر تنقید کی۔ انہوں نے جاپان میں موجود آصفہ بھٹو اور بلاول بھٹو کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس تصویر میں نیا کچھ نہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بادشاہی نظام میں ایسا ہوتا ہے کہ غلام قوم کے نئے آقاؤں کو اسی طرح قوم کے خرچوں پر تیار کیا جاتا ہے۔ اس ملک میں جمہوریت پر روز شب و خون مارا جاتا ہے۔

شہباز شریف صرف ن لیگ کا وزیراعظم نہیں، بلاول بھٹو زرداری

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ‘پیپلز پارٹی اور ن لیگ والے عوام کے خون پسینے کی کمائی پرعیاشیاں کرتے ہیں لیکن اب زمانہ بدل رہا ہے۔ یہ سب کچھ اب بہت دیر تک نہیں رہ سکے گا۔’

حافظ نعیم الرحمان کی ٹویٹ کے جواب میں صوبائی وزیر سعید غنی نے لکھا کہ ‘میئر نا بننے کا صدمہ بہت گہرا ہے، ذہن نے کام تک چھوڑ دیا ہے۔ بہنوں اور بیٹیوں کا ساتھ جانا دنیا میں اچھا جانا جاتا ہے۔’

سعید غنی نے مزید لکھا کہ ‘چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو جو ملک کے وزیر خارجہ ہیں وہ بھی اپنے اخراجات خود برداشت کرتے ہیں۔ اگر بہن اپنے اخراجات پر ساتھ گئی ہیں تو آپکو پریشانی کیوں ہے؟’

خیال رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 4 روزہ دورے پر اس وقت جاپان میں موجود ہیں۔ ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جاپانی حکومت کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ اس موقع پر آصفہ بھٹو بھی انکے ہمراہ موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں