اسکاٹ لینڈ سے شکست، ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی نہ کر سکا


ہرارے: ورلڈ کپ کوالیفائر سپر سکس میں اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی جس کے بعد  ویسٹ انڈیز کی ٹیم ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوگئی۔

اعظم خان کا سی پی ایل کیلئے 3 کروڑ 43 لاکھ روپے کا معاہدہ

آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائرز کے گروپ میچز میں زمبابوے اور نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہفتے کو سپر سکس مرحلے کے میچ میں اسکاٹ لینڈ سے بھی ہار گئی۔

ہرارے میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائر سپر سکس میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 181 رنز بنا سکی جس میں جیسن ہولڈر 45 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ روماریو شیفرڈ نے 36 رنز بنائے۔ اسکاٹ لینڈ کے برینڈون مک مولن نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بھارت کے خلاف میچ جیتیں اور ورلڈ کپ ہار جائیں تو اس جیت کا کوئی فائدہ نہیں، شاداب خان

ویسٹ انڈیز کی جانب سے بنائے گئے 182 رنزکے ہدف کو اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے 44 ویں اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور 7 وکٹوں سے مخالف ٹیم کو شکست دے دی۔

میچ میں اسکاٹ لینڈ کے میتھیو کراس نے 74 رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی جب کہ برینڈن میک کلم نے 69 رنز بنائے۔

اس شکست کے ساتھ ہی دو مرتبہ کا عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز پہلی بار ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی نہ کرسکا۔ یہ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں ویسٹ انڈیز کی مسلسل تیسری شکست تھی جس کے بعد وہ پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوگئی۔

وسیم اکرم نے بابر اعظم کو پاکستان کا برائن لارا قرار دے دیا

بھارت میں ہونے والا کرکٹ ورلڈ کپ 2023 ویسٹ انڈیز کے بغیر ہونے والا پہلا ورلڈ کپ ہوگا۔


متعلقہ خبریں