مختلف شہروں میں آسمانی بجلی گرنے سے 12 افراد جاں بحق ہو گئے

آسمانی بجلی (sky lightning)

کل کہاں کہاں موسلا دھار بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا


سیالکوٹ، شکرگڑھ، شیخوپورہ اور پسرور میں آسمانی بجلی گرنے سے 12 افراد جاں ہو گئے ہیں۔

سیالکوٹ میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، شکرگڑھ میں چار افراد آسمانی بجلی کی زد میں آئے جبکہ شیخوپورہ میں دو اور پسرو ر میں ایک شہری جاں بحق ہوا۔

ضلع نارووال کی تحصیل شکر گڑھ، ظفر ووال میں میں بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گر گئی،آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے، واقعات نارووال کے نواحی علاقوں چانگو والی، پنج پیر، رتیہ خورد، کانگو والی میں پیش آئے، بجلی گرنے کے بعد اہل علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہنے کا امکان

شیخوپورہ میں دو مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ہوئے، منڈیالہ ورکاں میں بھینسوں کے باڑے میں موجود ایک شخص آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہو گیا جبکہ چک شاہ پور میں قبرستان میں بیٹھے 3 افراد بھی آسمانی بجلی کی زد میں آ گئے، ان میں سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے، آسمانی بجلی گرنے سے شرق پور روڈ گرڈ سٹیشن میں آگ لگ گئی جس پر ریسکیو عملے نے کارروائی کرتے ہوئے قابو پا لیا۔

پسرور میں نواحی گاؤں ٹھٹھہ ملکھی میں ایک شخص آسمانی بجلی سے جاں بحق ہو گیا، واضح رہے کہ بارش سے گرمی کا زور تو ٹوٹ گیا ہے لیکن بعض علاقوں میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، بعض علاقو ں میں بارش کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔


متعلقہ خبریں