پیرس میں دھماکہ، 30 افراد زخمی


پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دھماکے سے 30 افراد زخمی ہو گئے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکہ پیرس کی ایک عمارت میں ہوا جس کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث عمارت کا اگلا حصہ گر گیا جس کے ملبے تلے افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ زخمی ہونے والوں میں سے 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت، سدھو موسے والا کے قاتل کی ہنی سنگھ کو دھمکی آمیز کال

ریسکیو کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق عمارت میں ہونے والا دھماکہ گیس لیکج کے باعث ہوا تاہم سرکاری اداروں کی جانب سے تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔

 


متعلقہ خبریں