قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپر بھی جناح ہاؤس حملے میں ملوث نکلی


لاہور: قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپر کو جناح ہاؤس حملے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس نے قومی کھلاڑی کو لاہور سے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمہ 9 مئی کو جناح ہاؤس کے باہر توڑ پھوڑ میں ملوث تھیں۔

پولیس نے ملزمہ کو جیو فنسنگ کی حتمی فہرست میں نام آنے پر حراست میں لیا اور ملزمہ کو گرفتار کرنے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی بڑھتی تعداد لمحہ فکریہ ہے، جواد سہراب ملک

ذرائع کے مطابق قومی کھلاڑی سے جیل میں شناخت پریڈ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں