پاکستان کو آذربائیجان رعایتی نرخ پر ایل این جی فراہم کریگا، معاہدہ طے پا گیا


اسلام آباد/ باکو: آذربائیجان سے آئندہ ماہ سے رعایتی ایل این جی کارگو پاکستان آنا شروع ہو جائیں گے، وفاقی کابینہ نے آذربائیجان سے ایل این جی پاکستان لانےکی منظوری دے دی ہے۔ یہ بات وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہی گئی ہے۔

روسی جہاز واپس روانہ ہونے کے قریب، دوسرا جہاز 4 روز بعد پہنچے گا

جاری کردہ اعلامیے کے تحت وزیراعظم میاں شہباز شریف گزشتہ چھ ماہ سے اس ڈیل پر کام کر رہے تھے، آذر بائیجان کی قومی ایل این جی کمپنی ہر ماہ رعایتی قیمت پر ایک ایل این جی کارگو پاکستان بھیجے گی۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اور آذربائیجان کا توانائی، زراعت، ٹرانسپورٹ، دفاع، سرمایہ کاری اور تجارت سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق ہوا ہے۔

اعلامیے کے تحت وزیراعظم میاں شہباز شریف اور آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ آذربائیجان پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں تعاون کرے گا،  آذر بائجان پاکستان کی تیل و گیس کے شعبے میں بھی مدد کرے گا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم میاں شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہاف عالیوف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آذر بائیجان کی ائیر لائن اسلام آباد کے لیے پرواز شروع کر رہی ہے، آذر ائیر لائن اسلام آباد اور کراچی کے لیے دو پروازیں چلائے گی۔

آذربائیجان پاکستان کو سستی ایل این جی فراہم کرے گا،وزیر مملکت پٹرولیم

میاں شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان کو چاول کی برآمد میں اضافہ چاہتے ہیں، امید ہے پاکستانی باسمتی چاول باکو میں بھی دستیاب ہوں گے۔

آذربائیجان کے صدر الہاف عالیوف نے کہا کہ دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے مشترکہ مشقوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے اپنے دورہ آذربائیجان میں روسی زبان میں گفتگو کر کے مہمانوں اور میزبانوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔

پالیسی شفٹ؟ روسی تیل کی ادائیگی چینی کرنسی میں کی، مصدق ملک

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے بھی روسی زبان میں تبادلہ خیال کیا جس پر انہوں نے خوشگوار حیرت کا بھی اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں