تبادلہ نہ ملنے پر خاتون افسر کی خودکشی


راجستھان: بھارت میں 29 سالہ سرکاری خاتون آفیسر نے تبادلہ نہ ملنے پر خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجھستان کے علاقے میگھوال میں مِیرا کماری نامی سرکاری خاتون افسر نے سرکاری گھر پنکھے سے لٹ کر خودکشی کی۔ خاتون کے والدین آبائی علاقے میں رہتے تھے۔

زرعی سپروائزر میرا کماری جب صبح اپنے گھر سے باہر نہ آئیں اور بار بار پکارنے پر دروازہ نہ کھولا تو پڑوسی دروازہ پھلانگ کر گھر کے اندر گئے اور کمرے کی کھڑی سے دیکھا کہ خاتون آفیسر چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رہا

علاقے کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی۔ خاتون کے کمرے سے خودکشی نوٹ یا ایسے شواہد نہیں ملے جس سے ان کی خودکشی کی وجہ کا پتہ چل سکے۔

مقتولہ کے والد اوم پرکاش نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ شب ہی بیٹی سے آخری بار بات ہوئی تھی اور اس نے بتایا تھا کہ وہ اپنی ملازمت میں اچھی طرح سے ایڈجسٹ نہیں ہو پا رہی ہے، وہ بیکانیر ڈویژن اپنا تبادلہ کرانا چاہ رہی ہے تاکہ ہم سب ایک ساتھ رہ سکیں۔


متعلقہ خبریں