صندل خٹک کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا


ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ٹک ٹاکر صندل خٹک کو حریم شاہ ویڈیوز کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

صندل خٹک کے خلاف ٹک ٹاکر حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے کی، اس موقع پر صندل خٹک کو ریمانڈ کے لیے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

صندل خٹک کی گرفتاری پر حریم شاہ رو پڑیں

ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے دوران سماعت عدالت سے ٹک ٹاکر صندل خٹک کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،

عدالت سے صندل خٹک کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ شریک ملزمہ عائشہ ناز کو شامل تفتیش کرنا ہے اور مزید تفصیلات حاصل کرنی ہیں۔

حریم شاہ کا مداحوں کو مفید مشورہ

صندل خٹک کے جسمانی ریمانڈ کی ان کے وکیل نے مخالفت کی، وکیل نے کہا کہ صندل خٹک کا موبائل پہلے ہی تفتیشی افسر کے پاس ہے۔

عدالت نے ٹاکر ٹاکر صندل خٹک کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور صندل خٹک کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم صادر کردیا۔


متعلقہ خبریں