پاکستان کیساتھ تعاون کو فروغ دینے کے ہمیشہ حامی رہے ، روسی وزیر خارجہ


پاکستان اور روس کے سفارتی تعلقات کو 75 برس مکمل ہوگئے ہیں ، اس موقع پرروس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے خصوصی پیغام جاری کیا ہے ۔

روسی وزیر خارجہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ  پاکستانی عوام کو دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

روسی تیل کی تسلسل سے فراہمی کے بعد قیمتوں میں فرق آئیگا،مصدق ملک

ان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستانی روس اور صدر پیوٹن کیلئے کتنی عزت رکھتے ہیں، ہم اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا حامی رہا ہے اور کسی بھی حالات میں اس موقف سے پیچھے نہیں ہٹا ہے۔

اس موقع پر پاکستان کے وزیر خارجہ نے بھی خصوصی پیغام جاری کیا ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ روس اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر سب سے پہلے میں روس کی لیڈرشپ بالخصوص صدر پیوٹن کی ذاتی کوششوں کو سراہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر نے روس پاکستان دوستی کی حمایت کی، اسے فروغ دیا اور اسے مزید وسیع کیا۔

پالیسی شفٹ؟ روسی تیل کی ادائیگی چینی کرنسی میں کی، مصدق ملک

انہوں نے کہا کہ 1948 میں سفارتی تعلقات کے آغاز سے اب تک دونوں ریاستوں کے دو طرفہ تعلقات میں بتدریج اضافہ ہوا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ روسی ہم منصب سے رواں برس دو ملاقاتیں ہوئیں جو روس کے ساتھ تعلقات کیلئے ہماری ترجیحات کو واضح کرتی ہیں۔


متعلقہ خبریں