چین نے زلزلہ آنے سے پہلے کچھ سیکنڈز میں وارننگ دینے والا بڑا سسٹم تیار کرلیا


چین کی جانب سے وارننگ دینے والے سب سے بڑے سسٹم کی تعمیر مکمل کرلی گئی، اب زلزلہ آنے سے پہلے ایک منٹ کے بجائے کچھ سیکنڈز میں شہریوں کو معلومات فراہم کردی جائیں گی۔

چائنا ارتھ کوئیک ایڈمنسٹریشن (سی ای اے) کے سربراہ من یرین کے مطابق اس سسٹم کا مقصد شہریوں کو آنے والے زلزلوں کے بارے میں سیکنڈوں میں الٹی گنتی کے ساتھ مطلع کرنا ہے۔ سسٹم کے ذریعے شہریوں کو زلزلے کے آنے کے ایک منٹ کے اندر اندر اس کی شدت کے حوالے سے مطلع کردیا جائے گا۔

2005ء کے زلزلے میں لاپتہ نوجوان بالاکوٹ پہنچ گیا، گھروالوں کی تلاش

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کا ابتدائی وارننگ نیٹ ورک 15 ہزار سے زائد مانیٹرنگ اسٹیشنز، 3 قومی مراکز، 31 صوبائی مراکز اور 173 پریفیکچرل اور میونسپل اطلاعاتی مراکز کَوَر کر رہا ہے۔

اس حوالے سے من یرین کا کہنا تھا کہ زلزلے سے کچھ سیکنڈز قبل مطلع کیے جانے کا مرکزی تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ اس نظام کا ابتدائی ٹرائل جنوب مغربی چین کے سیچوان اور یونان صوبوں، شمالی چین کی بیجنگ اور تیانجن میونسپلٹیز اور صوبہ ہیبی اور مشرقی چین کے صوبے فوجیان میں کیا جائے گا۔

زلزلے سے قبل الرٹ،اینڈرائیڈ فون محافظ بن گیا

اس نظام کے ذریعے زلزے سے پہلے مطلع کیے جانے والا وارننگ نیٹ ورک، ہنگامی نشریات، موبائل فون، ٹی وی اور خصوصی ٹرمینلز جیسے مختلف چینلز سے معلومات جاری کرے گا۔


متعلقہ خبریں