پی آئی سی میں بچے کا سینہ چاک کئے بغیر دل کا کامیاب آپریشن


پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بڑوں کے بعد بچوں کا بھی بغیر سینہ چاک کیے دل کا کامیاب آپریشن ہو ا، خیبرپختونخوا میں پہلی بار اپنی نوعیت کا کامیاب آپریشن پی آئی سی میں کیا گیا۔

ترجمان پی آئی سی رفعت انجم کا کہنا تھا کہ 17سالہ مریض کے دل کا والو بغیر کٹ لگائے تبدیل کر دیا گیا ہے، اس کے پھیپھڑوں کو خون دینے والے والو نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

پروفیسر ڈاکٹر اعجاز کا کہنا تھا کہ مریض کے دل کی تین سرجریز پاکستان اور انڈیا میں ہوچکی ہیں، سرجریز کے بعد مریض کے پھیپھڑوں کو خون دینے والو نے کام چھوڑ دیا تھا۔

پروفیسر ڈاکٹر اعجاز نے کہا کہ مریض کے دل کے والو کو تبدیل کرنے کے لیے اوپن ہارٹ اور بغیر کٹ سرجری کے آپشن موجود تھے، مریض کی اوپن ہارٹ سرجری میں رسک زیادہ تھا۔

بغیر کٹ سرجری میں پی آئی سی،لیڈی ریڈنگ ہسپتال برطانیہ اور متحدہ عرب امارت سے آئے پاکستان کے نامور پیڈز کارڈیالوجسٹ نے حصہ لیا۔


متعلقہ خبریں