جناح ہاؤس حملہ کیس، یاسمین راشد کی بریت چیلنج


پنجاب حکومت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں یاسمین راشد کی بریت چیلنج کر دی ہے۔

پنجاب کی جانب سے لاہورہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں یاسمین راشد سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

پنجاب حکومت نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کیا۔

وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ یاسمین راشد نے جناح ہاوس پر حملہ کرنیوالے کی ریلی کی قیادت کی،تمام ثبوت موجود ہونے کے باوجود یاسمین راشد کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا گیا،عدالت یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔


متعلقہ خبریں