ای سی سی کا اجلاس، ریڈیو پاکستان اور اے پی پی کیلئے گرانٹ منظور

اسحاق ڈار

ای سی سی  کے اجلاس میں ریڈیو پاکستان اور اے پی پی کے لیے 70 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کر لی گئی۔

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گرانٹ کی منظوری دی گئی جو ملازمین کی تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کے لیے استعمال ہو گی۔

میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ پرانے نصاب کے مطابق ہی ہوں گے، پی ایم ڈی سی

ریڈیو پاکستان کے لیے 36 کروڑ روپے جبکہ اے پی پی کے لیے 34 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس میں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے ریڈیو پاکستان کے ملازمین کی پنشن کا مسئلہ فوری حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وفاقی بجٹ : موبائل فونز مزید مہنگے ہونے کا امکان

مسئلے کے حل کے لیے کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ ریڈیو پاکستان کے پنشرز کا مسئلہ 3 سے 4 روز میں حل کیا جائے۔

یاد رہے کہ ریڈیو پاکستان کے ملازمین نے اپنے مسائل حل نہ ہونے پر احتجاج بھی کیا تھا۔


متعلقہ خبریں