پی ٹی آئی نے 9 مئی کو جو کیا وہ ریاست پاکستان پر حملہ تھا، وزیراعظم شہبازشریف


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 9 مئی کو جو کیا وہ ریاست پاکستان پر ایک ڈھٹائی سے حملہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص انٹرنیشنل میڈیا کو انٹرویوز میں جان بوجھ کر غلط بیانی کے ذریعے غلط معلومات فراہم کر رہاہے،سانحہ 9مئی کے بعد انسانی حقوق کی خلاف ورزی کہنا اور احتجاجی حق کو دبانے کا طریقہ قرار دینا گمراہ کن ہے۔

یاد گار شہدا کو نقصان پہنچانے والا کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک اپنی سالمیت کو تباہ کرنے کی ایسی کوشش کو برداشت نہیں کرے گا، مجرموں سے قانون کے تحت نمٹا جائے گا،اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو۔

ہر معاملے کو قانون کے تحت مناسب طریقے سے نمٹایا جائے گا،وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھاکہ پاکستان انسانی حقوق سے متعلق آئینی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کا پابند ہے۔


متعلقہ خبریں