بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے


نئی دہلی: نوجوان بھارتی اداکار نتھن گوپی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے نوجوان لیجنڈ اداکار نتھن گوپی کو دل کی تکلیف کی شکایت اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔

نوجوان بھارتی اداکار کی اچانک موت سے کنندا فلمی صنعت سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے دلی رنج کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکس نہ دینے پر مشہور کامیڈین کی گاڑی پولیس نے روک لی

اداکار نتھن گوپی غیر شادی شدہ تھا اور بنگلور میں اپنے والدین کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔

لیجنڈ اداکار ڈاکٹر وشنو وردھن کے ساتھ فلم ہیلو ڈیڈی میں چائلڈ اسٹار کے طور پر اداکاری کرنے والے نتھن گوپی کی عمر 39 سال تھی۔


متعلقہ خبریں