پاکستان میں بائیو میٹرک کیلئے نیا نظام متعارف


اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے آنکھوں کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام ’’آئرس‘‘ متعارف کرا دیا۔

نادرا کے مطابق آنکھوں کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کا انتہائی قابل اعتبار نظام “آئرس” متعارف کرا دیا گیا ہے جس کی وجہ سے شناختی معلومات میں دہرے اندراج کے کسی بھی امکان کو مکمل طور پر ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

آئرس شناختی نظام انگلیوں کے نشانات اور چہرے کی شناخت کے موجودہ نظاموں کے ساتھ استعمال میں لایا جائے گا جبکہ آنکھوں کے ذریعے شناخت میں غلطی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے مزید 4 رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

نادرا ہیڈ کوارٹرز میں آئرس کے انتہائی کامیاب آزمائشی تجربے کے بعد اب اس نظام نے بلیو ایریا اسلام آباد، پیکو روڈ لاہور اور ڈی ایچ اے کراچی میں واقع نادرا میگا سینٹرز میں کام شروع کر دیا ہے۔

مرحلہ وار پروگرام کے تحت اس ٹیکنالوجی کو ملک بھر میں نادرا کے 700 سے زائد مراکز پر متعارف کرایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں