پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے رہنمائوں کی تعداد 220 ہوگئی

PTI

9 مئی کے واقعات کے بعد 150 موجودہ اور سابق ممبران پارلیمنٹ تحریک انصاف کوچھوڑ چکے ہیں۔

ہم انویسٹی گیشن ٹیم کی تحقیق کے مطابق اب تک مجموعی طورپر220 اعلی عہدیداران نے پارٹی سے راہیں جدا کرلی ہیں۔

پارٹی چھوڑنے والوں میں 31 سابق وزرا، مشیران اور سابق معاونین خصوصی شامل ہیں،ان میں 48 موجودہ یا سابق ممبران قومی اسمبلی نے تحریک انصاف چھوڑ دی ہے۔

9 مئی واقعہ کے بعد پنجاب سے 77 سابق ایم پی اے نے پارٹی کو خیرباد کہا۔

کے پی سے 11 سابق ممبران صوبای اسمبلی نے پارٹی چھوڑی۔

سندھ سے 8 ممبران صوبائی اسمبلی اور بلوچستان سے 3 ممبران صوبائی اسمبلی نے پارٹی چھوڑی۔

9مئی کے واقعات کے بعد 52 پارٹی عہدے داران اب تک پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں،تین سینٹرز نے بھی پارٹی کو چھوڑ دیا۔

اہم رہنمائوں میں عثمان بزدار، عامرکیانی، فواد چوہدری، شیریں مزاری، علی زیدی، عمران اسماعیل، خسروبختیار وغیرہ شامل ہیں،پارٹی عہدے چھوڑنے والوں میں پرویزخٹک اور اسد عمر شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں