دبئی، شوقین افراد کیلئے خوشخبری، جہاز میں پارٹی کرنے کی سہولت متعارف

دبئی، شوقین افراد کیلئے خوشخبری، جہاز میں پارٹی کرنے کی سہولت متعارف

دبئی: فائیو گلوبل ہولڈنگز نامی ہوٹل اور ریزورٹس کی کمپنی نے اپنے ہوٹل پارٹی ہارڈ فائیو ہوٹلز اینڈ ریزورٹس کے زیر اہتمام ہوائی جہاز پر پارٹی کرنے کی سروس متعارف کرا دی ہے۔

دبئی کے وزٹ ویزا قوانین میں تبدیلی کردی گئی

مؤقر امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق ہوٹل نے اپنے طیارے نائن ہوٹل فائیو پر فی گھنٹہ تقریبا 40 لاکھ روپے پاکستانی کے عوض پارٹی کرنے کی سروس متعارف کرائی ہے، ہوٹل نے بکنگ کا آغاز بھی کردیا ہے۔

جہاز میں پارٹی کے لیے جو سروس متعارف کرائی گئی ہے اس کے تحت طیارے میں بیک وقت زیادہ سے زیادہ 12 افراد سوار ہو سکتے ہیں اور طیارے کو زیادہ سے زیادہ 12 گھنٹے تک مسلسل سفر کے لیے حاصل کر سکتے ہیں۔

میڈیا کے مطابق ہوا کے دوش پر طیارے میں پارٹی کے شوقین افراد کو 14 ہزار امریکی ڈالرز فی گھنٹہ فیس ادا کرنا ہو گی اور وہ دبئی سے جہاں کہیں بھی جانا چاہیں انہیں طیارہ لے کر جائے گا لیکن اس کے عوض انہیں فی گھنٹہ کے حساب سے ادائیگی کرنا ہو گی۔

سعودی عرب اور دبئی میں ملازمت کے مواقع میں اضافہ

ہوٹل کی جانب سے یہ سہولت دی گئی ہے کہ امیر افراد طیارے کو دبئی سے لندن تک لے جا سکیں گے جس کے لیے انہیں مجموعی طور پر ایک لاکھ 95 ہزار امریکی ڈالرز یعنی پاکستانی ساڑھے پانچ کروڑ روپے ادا کرنا ہوں گے جو فی کس بھی ادا کیے جا سکیں گے وگرنہ کوئی ایک شخص بھی ادا کرنے کا مجاز ہو گا۔

پارٹی کے لیے مختص کیے جانے والے جہاز میں دو بہت بڑی سینما اسکرین سائز کی ٹی وی اسکرینیں لگائی گئی ہیں جب کہ سوئمنگ پول نما باتھ ٹب بھی موجود ہو گا۔

طیارے میں پرتعیش بستر اور صوفے لگائے گئے ہیں، جدید طرز کی ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئی ہیں جو پارٹی کے دوران رنگ برنگی ہوتی رہتی ہیں۔

فضائی سفر میں انقلاب،جرمنی سے دبئی کا سفر صرف 90 منٹ میں

واضح رہے کہ پارٹیوں کے شوقین افراد کو صرف طیارے میں سفر کرنے کے لیے فی گھنٹہ 40 لاکھ روپے پاکستانی ادا کرنے ہوں گے جب کہ جہاز میں استعمال کی گئی چیزوں کی قیمت علیحدہ سے ادا کرنا ہوگی۔


متعلقہ خبریں