مصنوعی طریقے سے بارش برسانے کا تجربہ کامیاب ہو گیا


دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے مصنوعی طریقے سے بارش برسانے کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سائنسدانوں نے شدید گرمی میں مصنوعی طریقے سے بارش برسانے کی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی، 10 کشمیری شہید

یو اے ای میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ میں مصنوعی طریقے سے بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ ڈرونز کی مدد سے بادلوں کو برقی کرنٹ سے نشانہ بنایا گیا جو بارش کا سبب بنے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر منہ کے بل گر پڑے

مصنوعی بارش کے اس طریقے کو ”کلاؤڈ سیڈنگ“ کے نام سے جانا جاتا ہے اور جس کی وجہ سے تپتے صحرا میں بھی 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے دوران بارش سے موسم ایک دم تبدیل ہو گیا۔


متعلقہ خبریں