بلاول بھٹو رحیم یار خان سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے

bilawal bhutto

پیپلزپارٹی نے الیکشن کے لئے جلسوں کا ابتدائی شیڈول جاری کردیا


وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی کا الیکشن پنجاب میں رحیم یار خان سے لڑیں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر احمد محمود نے بلاول بھٹو کو رحیم یار خان سے انتخابات میں کھڑے ہونے کی دعوت دی تھی۔ بلاول بھٹو کی جانب سے احمد محمود کی رحیم یار خان سے الیکشن لڑنے کی دعوت قبول کرلی گئی۔

9 مئی کی سازش نائن زیرو یا بلاول ہاوس میں ہوتی تو ردعمل کیا ہوتا؟ بلاول بھٹو

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول کے رحیم یار خان سے الیکشن میں کھڑے ہونے کا اعلان الیکشن شیڈول کے ساتھ ہی ہوگا۔ اس حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی بلاول کے رحیم یار خان سے الیکشن لڑنے کی تائید کی ہے۔

خیال رہے کہ احمد محمود سمیت ان کے قریبی ساتھ حامد سعید کاظمی اور قطب فرید کوریجہ بھی اس حلقے سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں