امریکہ دیوالیہ ہونے سے بچ گیا


واشنگٹن: امریکہ کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل گیا۔ امریکی ایوان نمائندگان میں قرض کی حد بڑھانے کا پروسیجرل ووٹ کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قرض کی حد بڑھانے کا پروسیجرل ووٹ 187 کے مقابلے میں 241 ووٹوں سے منظور ہوا۔ پروسیجرل ووٹ منظور کیے جانے کے بعد بل پر بحث اور ووٹنگ کی راہ ہموار ہو گئی۔

اب ایوان میں قرض کی حد محدود رکھنے کو معطل کیے جانے کا بل پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی چابی اسلام آبادمیں پڑی ہے، سینیٹر مشتاق احمد

اسپیکر ایوان نمائندگان کیون مک کارتھی نے کہا کہ امید ہے بل منظور کر لیا جائے گا۔

کچھ روز قبل امریکی صدر جوبائیڈن اور ریپبلکن رہنما کیون میکارتھی کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے تھے۔ مذاکرات میں قرض کی حد کو بڑھانے اور اخراجات کو کنٹرول پر اتفاق ہوا تھا۔

امریکی ٹریژری سیکرٹری جینٹ ییلن نے کہا تھا کہ اگر کانگریس نے 31.4 ٹریلین ڈالر کے قرض کی حد میں اضافہ نہیں کیا تو حکومت 5 جون کو اپنے بلوں کی ادائیگی نہیں کر پائے گی جس سے ملک کو ڈیفالٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں