مغربی ہوائیں ملک میں 28 مئی کو داخل ہوں گی، پی ڈی ایم اے


پنجاب کے مختلف علاقوں میں آئندہ ہفتے گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی اور مغربی علاقوں میں 28مئی کو مغربی ہوائیں داخل ہوں گی جو 31 مئی تک موجود رہیں گی۔

لاہور، اسلام آباد، لیہ، ڈی جی خان اورراجن پور میں 28 سے 31 مئی تک بارش کا امکان ہے، بہاولنگر، ملتان، ساہیوال، خانیوال، اوکاڑہ، پاکپتن میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

راولپنڈی، اٹک، چکوال اور گوجرانوالہ میں بھی موسلا دھار بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کشمیراورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھاربارش جبکہ اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات،گو جرانوالہ،حافظ آباد، منڈی بہاولدین میں بارش کا امکان ہے۔

سیا لکو ٹ،گجرات، نارو وال، لاہور،شیخو پورہ، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اورکوہاٹ میں بارش اورژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش برسے گی۔


متعلقہ خبریں