بھارتی لڑاکا طیارے گراؤنڈ، وجہ کیا بنی ؟


نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کی جانب سے تمام مگ 21 طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان میں رواں ماہ کے آغاز میں مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہوا تو تحقیقات کے لیے فوری طور پر کمیٹی تشکیل دے دی گئی تاہم تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے کوئی پیش رفت نہ ہونے پر تمام مگ 21 لڑاکا طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق مگ 21 لڑاکا طیارے بہت زیادہ حادثات کا شکار ہو رہے تھے اور اب مگ 21 طیاروں کو اس وقت تک گراؤنڈ رکھا جائے گا جب تک حادثات کی تحقیقات نہیں ہو جاتیں اور وجہ سامنے نہیں آتی۔

یہ بھی پڑھیں: عمان نے تاریخ رقم کر دی

راجستھان میں 8 مئی کو حادثے کا شکار ہونے والا مگ 21 لڑاکا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا تاہم پائلٹ اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

بھارتی فضائیہ مگ 21 طیاروں کو 1960 کی دہائی سے استعمال کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں