ٹانک میں دہشتگردوں کی فائرنگ، 2 جوان شہید


ٹانک: خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

آپریشن کے دوران 2 جوان نائیک محمد عتیق اور نائیک رجب علی شہید ہو گئے۔

مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد بھتہ خوری، فورسز اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9 مئی ، ذمےداروں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی شروع ہوچکی،آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں جبکہ جوانوں کی قربانیاں سیکیورٹی اداروں کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔


متعلقہ خبریں