ٹائی ٹینک کے ملبے کی تھری ڈی اسکین میں تصاویر منظر عام پر


دنیا کے مشہور ترین بحری جہاز ٹائی ٹینک کے ملبے کی تھری ڈی اسکین میں تصاویر جاری کردی گئیں۔ ماہرین کے مطابق اس ڈیجیٹل اسکین سے جہاز ڈوبنے کی اصل وجوہات سامنے آئیں گی اور یہ تھری ڈی ماڈل پر مبنی اصل کہانی سامنے لانے کی طرف پہلا قدم ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘ڈیلی میل’ کے مطابق ڈیپ سی میپنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹائی ٹینک کا پہلی بار فُل سائز ڈیجیٹل اسکین کیا گیا ہے۔ ماہرین نے بحر اوقیانوس کی 3 ہزار 800 میٹر گہرائی میں موجود ٹائی ٹینک کی ٹیجیٹل تصاویر لیں۔

ٹائی ٹینک کے ساتھ ڈوبنے والی گھڑی 3 کروڑ میں نیلام

اس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹائی ٹینک کے پورے ملبے کو اسکین کرکے اس کا واضح نظارہ دکھایا گیا ہے۔ یہ حیران کن تصاویر لینے کیلئے آبدوزوں کی مدد سے مختلف زوایوں سے ملبے کی 7 لاکھ سے زائد تصاویر لی گئیں جس میں 200 گھنٹوں سے زائد تک ملبے کی لمبائی اور چوڑائی کا سروے کیا گیا۔

ماہرین پُرامید ہیں کہ ان تصاویر کے ذریعے ٹائی ٹینک کی اصل حقیقت سے متعلق کئی بھید کھلیں گے۔ ماہرین کو توقع ہے کہ اس ڈیجیٹل اسکین سے جہاز کے ڈوبنے کی اصل وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے گا۔ ساتھ ہی یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اگلے چالیس برسوں میں جہاز کے ملبے کا نام و نشان نہیں رہے گا۔

بلیک پینتھر نے کامیابی اور مقبولیت میں ’ٹائی ٹینک‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

خیال رہے کہ ٹائی ٹینک اپریل 1912 میں اپنے پہلے سفر پر برطانیہ سے امریکا جاتے ہوئے برفانی تودے سے ٹکرا کر ڈوب گیا تھا جس کے نتیجے میں 150 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس وقت سے لے کر اب تک اس بحری جہاز کا حادثہ ایک معمہ بنا ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں