پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف کی جانے والی ہنگامہ آرائی کو دہشت گردی قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’یہ سیاست نہیں، سراسر دہشت گردی ہے۔ میرا قوم سے وعدہ ہے کہ ہم ریاست پاکستان پر اس حملے میں ملوث کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔
This is not Politics, it’s sheer terrorism. My promise to the Nation that we will not spare a single one who is involved in this attack on the state of Pakistan
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) May 9, 2023