مردم شماری میں اب تک کے اعداد و شمار جاری


اسلام آباد: ترجمان ادارہ شماریات نے ملک میں 7ویں مردم شماری کے تحت اب تک کی آبادی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

ملک بھر میں مردم شماری کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت افراد کی گنتی جاری ہے۔

ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 33 لاکھ 36 ہزار 354 ہو گئی جبکہ پنجاب میں 11 کروڑ 93 لاکھ ایک ہزار 782 افراد کو گنا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان، پی ٹی آئی کے کچھ رہنما عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کر رہے ہیں، سردار تنویر الیاس

سندھ میں 5 کروڑ 59 لاکھ 2 ہزار 512 افراد کو گنا جا چکا ہے اور لاہور میں ایک کروڑ 21 لاکھ 64 ہزار 499 افراد کی گنتی ہو چکی ہے۔

کراچی میں ایک کروڑ 84 لاکھ 60 ہزار 641 افراد کو گنا جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں