ریگولیٹری ڈیوٹی ختم ہونے سے گاڑیوں کی قیمتوں میں کتنی کمی آئی؟


چیئرمین آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی ختم ہونے سے صارفین کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا، ڈالر کی وجہ سے گاڑیاں دن بہ دن مہنگی ہورہی ہیں۔

اردو نیوز کے مطابق چیئرمین آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت کا فیصلہ خوش آئند ہے لیکن اس سے صارفین کو کئی فائدہ نہیں ہوگا۔ ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہونے سے پہلے ڈالر 205 روپے تھا جبکہ اب 290 سے تجاوز کرچکا ہے۔

کسی بھی وقت موبائل فون اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردینگے ، چیئرمین ایف بی آر

انہوں نے مزید بتایا کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے انڈسٹری کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ قیمتیں بڑھنے کے باعث اب 660 سی سی گاڑیاں بھی لوگوں کے بس سے باہر ہوگئی ہیں۔

اسی حوالے سے ہونڈا کمپنی کے مینیجر سیلز زاہد خان نے بتایا ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتیں کم نہیں کیں، آئندہ کچھ دنوں میں گاڑیوں کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

نواز شریف کے نام پرلندن میں نامعلوم افراد نے 3 گاڑیاں رجسٹرکرالیں

ہونڈا کمپنی کے مینیجر سیلز نے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تمام ریٹ لِسٹ کو جعلی قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ قیمتوں کی نئی فہرست جاری کرکے صارفین کو گمراہ کیا جارہا ہے۔

زاہد خان نے بتایا کہ پاکستان میں گاڑیوں کی انڈسٹری پہلے ہی تنزلی کا شکار ہے، ایسی افواہوں سے مارکیٹ بھی متاثر ہورہی ہے۔ موجودہ صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کے امکانات نظر نہیں آرہے۔


متعلقہ خبریں